سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، اہم خوارجی سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، اہم خوارجی سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق   سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الخوراج کے اہم سرغنہ اور افغان خوارج سمیت 10 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز  نے 16 نومبر 2025ء کو  ڈیرہ اسماعیل خان  کی تحصیل کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الخوراج کے اہم سرغنہ اور افغان خوارج سمیت 10 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، جہنم واصل ہونے والے خوارجیوں میں ابو ذکاوان کا سابق نائب خارجی عالم محسود، خارجی سری ولد گل نواز، خارجی ساجد ولد مجید، خارجی طارق ولد حکیم شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل کئے گئے چار خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  آپریشن کے دوران علاقے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹس ، آئی ای ڈیز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  خوارجی عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملہ، 2010 میں بنوں جیل پر حملہ اور  2014 میں آرمی  پوسٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے علاقے میں امن قائم کرنے  اور خوارج  کے خاتمے کے  لئے  کئے گئےآپریشن پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔

 نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور مکمل امن و امان کی بحالی تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News