ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سینکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
سیکورٹی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ، فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کے دھماکے سے اڑانا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گی۔