(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا،6 خوارجی جہنم واصل کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر ناکام خودکش حملہ کیا، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دیوار سے ٹکرانے کے بعد گاڑی پھٹ گئی، پانچ مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے پانچوں خارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پوسٹ کی چھت گرنے سے سیکیورٹی فورسز کے ایک جوان کے شہید جبکہ 6 جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خارجی کے خاتمے تک عوام، افواجِ پاکستان اور سیکورٹی ادارے ملک کے دفاع کے لیے ڈٹی رہیں گی۔