پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات ہو گئیں۔
این سی او سی کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 6 ہزار127 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 52 فی صد رہی، فعال کیسز بڑھ کر 80 ہزار 559 تک جاپہنچے۔