حرا مانی کی "ہمشکل "نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی

حرا مانی کی
کیپشن: حرا مانی کی "ہمشکل "نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان حرا مانی نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ منفرد شخصیت کی بدولت شوبز کی دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ وہ معروف اداکار و میزبان مانی شیخ کی شریکِ حیات ہیں، اور متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے مداحوں کے دل جیت چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حرا مانی کی ہم شکل ایک برطانوی انفلوئنسر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ خاتون ڈاکٹر اقدس ہیں، جو پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور انسٹاگرام پر والدین کی تربیت سے متعلق مثبت اور مفید مشورے فراہم کرتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر اقدس نہ صرف چہرے کے خدوخال میں حرا مانی سے ملتی جلتی ہیں، بلکہ ان کی آواز، بولنے کا انداز اور تاثرات بھی اس قدر مشابہ ہیں کہ بہت سے صارفین پہلی نظر میں انہیں اصل حرا مانی سمجھ بیٹھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر اقدس کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ تو حرا مانی کا جڑواں ورژن لگتی ہیں!"

بعض نے تو مزاحیہ انداز میں لکھا کہ "لگتا ہے حرا مانی اب انگلینڈ سے بھی تربیت دے رہی ہیں!"

یہ مشابہت انٹرنیٹ پر دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے اور مداح اس 'ڈپلیکیشن' پر حیرانی کے ساتھ ساتھ خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News