"کرکٹرز نےمجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں"،بھارتی کوچ کی بیٹی کے انکشافات

کیپشن: "کرکٹرز نےمجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں"،بھارتی کوچ کی بیٹی کے انکشافات

ویب ڈیسک: نومبر 2024 میں صنفی تبدیلی کے عمل سے گزرنے والی بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا بانگر نے متعدد معروف کرکٹرز پر نازیبا رویوں کا الزام عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں انایا (سابقہ نام: آریان) نے انکشاف کیا کہ اُنہیں کئی کرکٹرز نے نامناسب تصاویر بھیجیں اور غیر اخلاقی رویے اپنائے۔

انایا کا کہنا تھا کہ میری شناخت چھپی رہی کیونکہ میرے والد کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام تھے۔ میں 8 سے 9 سال کی عمر سے خود کو لڑکی محسوس کرتی تھی اور آئینے کے سامنے ماں کے کپڑے پہن کر کھڑی ہوتی تھی۔

انایا بانگر کے مطابق ایک کرکٹر نے انہیں عوامی مقام پر گالیاں دیں اور ذاتی تصاویر مانگنے کی کوشش کی، جبکہ ایک سینئر کھلاڑی نے ایسا قدم اٹھانے کی کوشش کی جو وہ الفاظ میں بیان بھی نہیں کر سکتیں۔

انایا نے بتایا کہ صنفی تبدیلی سے قبل وہ مشہور بھارتی کھلاڑیوں جیسے یشسوی جیسوال، مشیر خان اور سرفراز خان کے ساتھ بھی کرکٹ کھیل چکی ہیں۔

یاد رہے کہ انایا نے 2023 میں ہارمون تھراپی کا آغاز کیا تھا اور 11 ماہ کے بعد باضابطہ طور پر ایک ٹرانس جینڈر خاتون بن کر سامنے آئیں۔ اسی سال آئی سی سی نے بھی خواتین کرکٹ میں صنفی تبدیلی کے بعد آنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت پالیسی متعارف کرائی تھی، جس کے تحت ایسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی۔

Watch Live Public News