ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 1286 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے کا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 3350 ڈالر ہو گئی ہے۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 31 روپے پر برقرار ہے۔
صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔