ویب ڈیسک: محکمہ ای ٹی پی بی کے ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے دے دی ہے۔
دوسری جانب، وفاقی حکومت نے بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن وصولی سے متعلق دو اہم نوٹیفکیشنز واپس لیے ہیں۔
وفاقی وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن اور 19 جون 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لے لیا۔ ان نوٹیفکیشنز کے مطابق، حکومت نے دوبارہ سرکاری ملازمت میں پنشن اور تنخواہ دونوں حاصل کرنے پر پابندی لگا دی تھی، جبکہ 19 جون کے نوٹیفکیشن میں مشروط طور پر پینشن وصولی کی اجازت دی گئی تھی، بشرطیکہ تنخواہ گراس پینشن کے برابر کم کی جائے۔
وزارت خزانہ نے ان تبدیلیوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا ہے اور وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا آفس میمورنڈم بھی بھجوا دیا ہے۔