پاکستان کا بیرونی قرضہ 115 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا

پاکستان کا بیرونی قرضہ 115 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا

پبلک نیوز: سال 2020 کے اختتام پر ملکی قرض میں 5 ارب ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا غیر ملکی قرض گزشتہ دسمبر تک 115 ارب 76 کروڑ ڈالر ہو گیا۔مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2019 میں یہ قرض 110 ارب 72 کروڑ ڈالر تھا، 2020 میں پاکستان کے بیرونی قرض میں 5 ارب 1 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرض میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔