ویب ڈیسک: طالبان رجیم کی آمریت،نااہلی، دہشتگردی کی سرپرستی نے افغان شہریوں پر دنیاکے دروازے بند کر دیے۔ افغان طالبان رجیم میں افغانستان عالمی تنہائی ،معاشی بحرانوں سمیت دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے۔
معروف عالمی نیوز ایجنسی گلف نیوز کےمطابق مستند ہینلے پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ نے افغان پاسپورٹ دنیا بھر میں کمزور ترین قراردے دیا۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں افغان پاسپورٹ101 کی پست ترین درجہ بندی پر آگیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے پاسپورٹ کی کمزور درجہ بندی کا گہرا تعلق بدترین سفارتی تعلقات، بدانتظامی اور سکیورٹی خطرات سے ہے۔ افغانستان واحد ملک ہے جس کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 25ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان کی انتہا پسندانہ پالیسیاں افغان شہریوں کی سلامتی سمیت خطے کے لئے بھی خطرات کا باعث بن رہی ہیں۔ افغان پاسپورٹ کا دنیا میں سب سے کمزور ہونا طالبان رجیم کی ناکام خارجہ پالیسی اور سفارتی تنہائی کی واضح مثال ہے۔