اے آئی سمٹ میں مکمل بدانتظامی اور ناکامی بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث

اے آئی سمٹ میں مکمل بدانتظامی اور ناکامی بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث
کیپشن: اے آئی سمٹ میں مکمل بدانتظامی اور ناکامی بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث

ویب ڈیسک: شرکاء نے بھارتی اے آئی سمٹ کے دوران حکام کی نااہلی کے باعث شدید انتظامی بحران کا پول کھول دیا۔ 

برطانوی جریدہ کے مطابق بھارتی حکام کے  ناقص انتظامات  کے باعث شرکاء سیشن کے اوقات کی تصدیق کے انتظار میں گھنٹو ں دربدر رہے۔ شرکاء نے لمبی قطاروں، بھیڑ اور انتشار کے علاوہ اسٹال سے مصنوعات چوری ہونے کی بھی اطلاعات دیں۔

شرکاء نے  ڈیجیٹل ادائیگی نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی وفود کی مشکلات کا انکشاف کیا۔ بھارتی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بدانتظامی کو تسلیم کرتے ہوئے انتظامات کے ناقص ہونے کا اعتراف کر لیا۔

عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی ترجیحات ملکی  مفاد کے بجائے محض  ذاتی تشہیر اور میڈیا شو تک محدود ہیں۔ 

مودی کی بدترین منصوبہ بندی کے باعث بلند وبانگ ترقیاتی دعوے عملی میدان میں بری طرح ناکام  ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News