سونا فی تولہ 1300 روپے مہنگا ہوگیا

سونا فی تولہ 1300 روپے مہنگا ہوگیا
کیپشن: سونا فی تولہ 1300 روپے مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 4933 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 32 روپے مہنگی ہوکر 8046 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 28 روپے اضافے سے 6898 روپے ہوگئی۔

Watch Live Public News