(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کا معاملہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کو معاملے پر انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے پر گزشتہ روز نوٹس لیا تھا۔