پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

(ویب ڈیسک) پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)  ٹی 20 ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے نیوزی لیںڈ اور آسٹریلیا مشترکہ میزبان ہیں، اس ٹورنامنٹ میں بھی 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ ،سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا نے میزبان ہونے کے ناطے براہ راست کوالیفائی کیا۔

علاوہ ازیں 9 مارچ تک آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی اگلی 3 بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیےبراہ راست کوالیفائی کریں گے۔ان میں افغانستان ، بنگلہ دیش اور آئر لینڈ شامل ہے۔ جبکہ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔

Watch Live Public News