اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک:(محمدساجد) قومی ہیرو   اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، خوشخبری سناتے گولڈ میڈلسٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوتے تصویر شیئر کی۔

تفصیلات کےمطابق  جیولین تھرور ارشد ندیم نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ اس بابرکت موقع پر الحمدللہ میں نے پہلا عمرہ کیا, پوری امت اور اپنے عزیزوطن کے لیے دعا کی،اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس کو ممکن بنایا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے، پیرس اولمپکس میں اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ توڑنے والے جیولن تھروو ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکےنیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

 مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔

 

Watch Live Public News