غزہ بورڈ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے، نیتن یاہو

غزہ بورڈ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے، نیتن یاہو
کیپشن: غزہ بورڈ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  نے غزہ بورڈ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بورڈ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ بورڈ کی تشکیل کے لیے اسرائیل سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سار اس معاملے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

غزہ میں "بورڈ آف پیس" کا قیام ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، جو سکیورٹی، انسانی امداد، اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی اور حکومت میں اصلاحات کی راہ ہموار کرے گا۔

Watch Live Public News