زرعی شعبےمیں ادائیگی کےنظام کوبہتربنانےکیلئے SIFC کااہم اقدام 

زرعی شعبےمیں ادائیگی کےنظام کوبہتربنانےکیلئے SIFC کااہم اقدام 

 ویب ڈیسک: معروف کمپنی فاطمہ فرٹیلائزر اور پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل والیٹ جاز کیش کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

ادائیگی کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی راہ ہموار کرتے ہوئے ایس آئی ایف سی ملک بھر کے کسانوں کے لیے مزید جامع، موثر، اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ اس تعاون کا مقصد اُن کسانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے جنہیں مقامی بینکوں تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ 

فاطمہ فرٹیلائزر اور جاز کیش میں شراکت داری محفوظ ، تیز اور قابل اعتماد ترسیل میں سہولت فراہم کرے گی جس سے کسانوں کیلئے پیسے کے لین دین میں آسانی میسر آئیگی۔ یہ معاہدہ سرسبز پاکستان فارمر ایپ کوبھی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے قابل بنائے گا۔

جاز کیش کے ڈیجیٹل  پیمنٹ سلوشن سے کسانوں کو مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل ہو گی جو پہلے ان کی دسترس سے باہر تھی۔ جاز کیش کے مضبوط ڈیجیٹل ادائیگی کا اقدام زرعی شعبے میں کسانوں اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد کو فروغ دے گا اور لین دین کو محفوظ بنائے گا۔ 

ڈائریکٹر مارکیٹنگ فاطمہ فرٹیلائزرکا کہنا ہے کہ ”جاز کیش کے ساتھ یہ شراکت داری زرعی ادائیگی کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، ''کسان جو ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں کو ڈیجیٹل مالیاتی آلات فراہم کرکے ہم نہ صرف معیشت کے فروغ میں ان کی شمولیت کو بڑھا رہے ہیں بلکہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ 

یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے جس کی پیروی دیگر صنعتیں بھی کرسکتی ہیں۔

Watch Live Public News