دنیا کے بہترین ہوائی اڈؤں کی فہرست، پاکستان کے کونسے شامل؟

دنیا کے بہترین ہوائی اڈؤں کی فہرست، پاکستان کے کونسے شامل؟

ویب ڈیسک: فضائی سفر کرنے والوں کے لئے دنیا کے بہترین ایئر پورٹس کونسے ہیں، فہرست جاری کردی گئی، سہولیات، صفائی، دلفریب ماحول اور مسافروں کی آسانی کے باعث کئی ہوائی اڈے دنیا کےبہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ہرسال ایوی ایشن کنسلٹنگ کمپنی سکائی ٹریکس دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست جاری کرتی ہے، جو مسافروں کے تاثرات اور تجربات کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔ 2025 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، جو ہوائی اڈوں کی صفائی، رسائی میں آسانی، خریداری و کھانے پینے کی سہولیات اور مجموعی خدمات جیسے عوامل کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے، جاری کی گئی فہرست میں پاکستان، بھارت کا کوئی ایئرپورٹس شامل نہیں ہے۔

2025 میں دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست اور ان کی چیدہ خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں۔

حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، قطر

قطر(دوحہ) کا یہ ہوائی اڈہ جدید طرزِ تعمیر اور ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ مہنگی خریداری کی سہولیات اور اندرونِ ایئرپورٹ موجود سرسبز باغات اسے دنیا کے خوبصورت ترین ہوائی اڈوں میں شمار کرتے ہیں۔

جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ

یہ ہوائی اڈہ جدید سہولیات اور کوریائی ثقافت کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہاں آئس اسکیٹنگ رِنک، ثقافتی شوز، آرٹ سرگرمیاں اور تیز رفتار ٹرین سروسز موجود ہیں۔ اس کی منظم ترتیب اور خوش اخلاق عملہ مسافروں کو متاثر کرتا ہے۔

جاپان کا ناریتا ایئرپورٹ

یہ ہوائی اڈہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے جاپان کے بڑے مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ مسافروں کو یہاں روایتی جاپانی فنون، کبوکی پرفارمنس اور قیام کے لیے کم خرچ ہوٹل سہولیات بھی میسر ہیں۔

جاپان کا ہنیڈا ایئرپورٹ

یہ جاپان کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ ہے، جو صفائی، خصوصی افراد کے لیے سہولیات، خاموش بیٹھنے کے مقامات، مختلف اقسام کے کھانے اور بہترین انتظامی ڈھانچے کے باعث ممتاز مقام رکھتا ہے۔

سنگاپور چانگی ایئرپورٹ

دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں سرفہرست سنگاپور کا ہوائی اڈہ رہا، جو اپنی منفرد اور شاندار سہولیات کے باعث ہمیشہ اعلیٰ درجہ پر رہتا ہے، یہاں موجود مشہور کمپلیکس، دنیا کا سب سے اونچا اندرونی آبشار، خوبصورت باغات اور تفریحی سرگرمیاں اسے دنیا بھر میں ممتاز بناتی ہیں۔

Watch Live Public News