AC کی بجائے گاڑی کو ٹھنڈا کرنے کا آسان طریقہ

AC کی بجائے گاڑی کو ٹھنڈا کرنے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک: گرمی کے موسم میں عام مشاہدے کی بات ہے کہ گاڑی اندر سے گرم ہوجاتی ہے تقریباً ہر شخص کو معلوم ہوگا کہ جب گاڑی چھاؤں میں پارک کرنے بعد دوبارہ اس کا دروازہ کھولا جاتا ہے تو وہ گرم ہوتی ہے، مگر ایک آسان سے طریقے سے گاڑی کو جلدی ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے اس کے لئے AC کی ضرورت نہیں، اکثر ڈرائیور اس سے ناواقف ہیں۔

ایسا آپ کے ڈیش بورڈ میں موجود ایک فیچر کے ذریعے ممکن ہوتا ہے جس کو ممکنہ طور پر آپ نظر انداز کر دیتے ہیں، جی ہاں ہر گاڑی کے ڈیش بورڈ میں متعدد علامتیں موجود ہوتی ہیں جو تصویری زبان میں اپنا مطلب بیان کرتی ہیں۔

اے سی بٹن کو تو سب آسانی سے پہچان لیتے ہیں مگر ائیر سرکولیشن بٹن کے بارے میں ایسا نہیں کہا جاسکتا، اس بٹن میں ایک ننھی گاڑی بنی ہوتی ہے جس کے گرد ایک تیر گھوم رہا ہوتا ہے۔

بیشتر افراد کو علم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے، مگر جب آپ اس بٹن کو دباتے ہیں تو گاڑی باہر سے گرم ہوا کو کھینچنا بند کر دیتی ہے اور کیبن کے اندر موجود ہوا کو دوبارہ ٹھنڈا کرنے لگتی ہے۔

آسان الفاظ میں یہ بٹن باہری ہوا کی بجائے گاڑی کے اندر کی ہوا کو دوبارہ گردش میں لاکر قابل استعمال بناتا ہے، یہ اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ اے سی کو چلاتے ہیں۔

ائیر سرکولیشن فیچر کے استعمال سے ائیرکنڈیشننگ سسٹم کے لیے مسلسل باہر کی گرم ہوا کو ٹھنڈا کرکے اندر پھیلانے کے مقابلے میں پہلے سے ٹھنڈی ہوا کو گاڑی میں گردش دینا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔

اس سے نہ صرف گاڑی کو جلد ٹھنڈا کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اے سی کم توانائی خرچ کرتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ کم پیٹرول خرچ کرتا ہے, یہ بٹن آپ کی گاڑی کو ٹھنڈا رکھنے، اسے صاف رکھنے اور ایندھن بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مگر بٹن کو استعمال کرنے کا وقت اہم ہوتا ہے، اس کو گاڑی کے اندر بیٹھنے کے بعد اے سی چلا کر نہ دبائیں، ایسا کرنے سے وہ اندر موجود گرم ہوا کی گردش شروع کر دے گا۔

پہلے کھڑکیوں کو نیچے کرکے کچھ فاصلے تک گاڑی چلائیں تاکہ اندر موجود حرارت باہر نکل جائے، پھر کھڑکیاں بند کرکے اے سی آن کریں اور اس کے بعد ائیر سرکولیشن بٹن کو استعمال کریں۔

Watch Live Public News