ویب ڈیسک: آپریشن "بنیان المرصوص" کی تاریخی کامیابی پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیز کردیا گیا۔ نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔
نغمے میں پاک فضائیہ کی بروقت اور کامیاب حکمت عملی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ جرات، مہارت اور قربانی کی عظیم علامت ہے جو ہر لمحہ دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔ پاک فضائیہ کی قابل ذکر فتح کو سراہنے والا نیا نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہار ہے۔
بھارت کے خلاف عظیم فتح، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ملکی دفاع کے لیے پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہے۔ دشمن یہ یاد رکھے، "ہے خون میں شامل ملک سے وفا"، صرف نعرہ نہیں عزم ہے۔