شہرقائد میں مٹی کا طوفان، آندھی اور بارش

شہرقائد میں مٹی کا طوفان، آندھی اور بارش

کراچی ( پبلک نیوز) شہرقائد میں مٹی کے طوفان اور آندھی سے کچے مکانات کے ساتھ ساتھ بلندو بالا عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ آئی چندریگر روڈ پر نجی بینک کے ہیڈ آفس کی شیشے کی دیواریں ہوا کے دباو کا مقابلہ نہ کر سکیں اور پتوں کی طرح گر گئیں۔

راشد منہاس روڈ پر ہواؤں کے جھکڑ کے باعث گاڑی اور دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہوئے۔ وزیر اعلی کے حکم کے باوجود بل بورڈز نہ ہٹائے جانے کے باعث راشد منہاس روڈ پرنجی شاپنگ مال کے گرنے والے بل بورڈ نے شہری کو شدید زخمی کردیا۔

شدید آندھی سے گھروں اور فیکٹریوں کی چھتیں اڑ گئیں۔۔بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق جبکہ گھر کی دیوار تلے دب کر ایک شخص جان گنوا بیٹھا۔۔شیرشاہ محمدی روڈ کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ کلفٹن تین تلوار کے قریب پلازہ سے گرکر بچہ دم توڑگیا۔

اورنگی ٹاؤن نمبر تیرہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ ادھر ڈینسو ہال کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی، ایک شخص شدید زخمی ہوا جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔