عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کے دام میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر کے اضافے کے بعد 4548 ڈالر پر پہنچ گیا۔

اسی طرح، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 26 روپے بڑھ کر 8 ہزار 99 روپے پر پہنچ گیا۔

Watch Live Public News