ویب ڈیسک: مودی کے دورہ ہالینڈ میں ہیگ خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ہالینڈ میں جگہ جگہ خالصتانی کارکنوں نے احتجاج کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے “بھارت ماتا کی جے” کے نعرے کے مقابلے میں مظاہرین نے “خالصتان زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے تقاریر میں مودی کی شدت پسندی کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے صورتحال کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کیے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل اور برطانیہ میں مبینہ سازشوں سے متعلق الزامات پر بین الاقوامی احتساب کا مطالبہ کیا۔ سکھ مظاہرین نے پنجاب کے کسانوں کی مشکلات کو بھی اجاگر کیا۔ مظاہرین نےکہا کہ مودی حکومت نے پنجاب کے کسانوں کو امبانی اور اڈانی کے ہاتھوں بیچ ڈالا ہے۔ مظاہرین نے ہالینڈ حکومت سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کو سکھوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں پر عالمی تنقید کا سامنا ہے۔ مودی حکومت کے لئے خالصتان ریفرنڈم مسلسل شرمندگی کا سبب ہے۔