سویڈن میں خالصتان کے حامیوں نے مودی کی سیکیورٹی ٹیم کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا

سویڈن میں خالصتان کے حامیوں نے مودی کی سیکیورٹی ٹیم کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا
کیپشن: سویڈن میں خالصتان کے حامیوں نے مودی کی سیکیورٹی ٹیم کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا

ویب ڈیسک: سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں خالصتان ریفرنڈم کے کارکنوں نے ہوٹل گوتھیا ٹاورز کا گھیراؤ کیا، جہاں انہوں نے براہِ راست نریندر مودی کی سیکیورٹی ٹیم کا سامنا کیا اور انہیں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

مظاہرین نے پوری رات احتجاج جاری رکھا، جبکہ “قاتل” اور “بزدل” کے نعروں کے ذریعے مودی کو باہر آنے کا چیلنج دیا گیا۔ سکھوں کے غصے کی بنیاد بھارت میں سکھ کسانوں کی مبینہ جبری خودکشیوں پر ہے، جسے وہ ایک “معاشی نسل کشی” قرار دیتے ہیں، جس کا مقصد پنجاب کی زمینیں امبانی اور اڈانی جیسے کارپوریٹ اداروں کے حوالے کرنا بتایا جاتا ہے۔ سکھ تارکینِ وطن کے عالمی سطح پر غصے کو ہردیپ سنگھ نجار کے قتل اور پرمجیت سنگھ پما کے خلاف مبینہ سازشوں کی خبروں نے مزید بڑھایا۔

واضح رہے کہ خالصتان کے کارکنوں نے اپنی تحریک کو عالمی سطح پر مزید تیز کر دیا۔

Watch Live Public News