بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر کئی اعضا فیل ہونے کے باعث چل بسے

بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر کئی اعضا فیل ہونے کے باعث چل بسے

(ویب ڈیسک )36 سالہ بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر کئی اعضا فیل ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس  میں بتایا گیا ہے کہ اڈویا میوزک اسٹار ہیومنے ساگر کو 3 دن پہلے طبیعت شدید خراب ہونے پر اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔علاج کے دوران وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے تاہم ان کی حالت بہتر نہ ہوئی۔

ڈاکٹر سری کانت  نے گلوکار ہیومنے ساگر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گلوکار 14 نومبر کو نمونیا اور دائمی جگر فیل کے باعث اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔ ماہر ڈاکٹر نے نگہداشت کے جدید اور انتہائی اہم اقدامات اٹھائے لیکن 36 سالہ گلوکار دوران علاج چل بسے۔

ہیومنے ساگر کی موت کی خبر ملتے ہی ریاست کے وزیراعلیٰ سمیت سیاسی رہنماؤں اور مداحوں  کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ   گلوکار ہیومنے ساگر وائس آف اوڈیشہ سیزن 2 جیتنے کے بعد مشہور ہوئے تھے۔

Watch Live Public News