محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی

محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
کیپشن: محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی

ویب ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4 نومبر ہو شروع ہوگی جس کیلئے قومی ٹیم کی کپتانی ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اُن کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کپتان بنانے جانے کا امکان ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

Watch Live Public News