ویب ڈیسک: مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے شرکت نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، اچکزئی تحریک انصاف کی قیادت سے اعتماد میں نہ لینے پر نالاں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مردان جلسے کی تاریخ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے طے کی، جبکہ جلسے اور احتجاج کے انتظامات کا اختیار بانی پارٹی عمران خان نے محمود اچکزئی کو دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، عاطف خان نے جلسے میں شرکت کے لیے محمود اچکزئی کو فون کیا، تاہم انہوں نے شرکت کی آمادگی ظاہر نہیں کی۔
صوبائی وزیر مینا خان نے بتایا کہ محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور طے کیے جائیں گے، اور مردان جلسے کے احکامات عمران خان کی جانب سے جاری ہوئے تھے۔