کراچی  میں موسلادھار بارش، گھر کی دیوار گر گئی، 4 افراد جاں بحق

کراچی  میں موسلادھار بارش، گھر کی دیوار گر گئی، 4 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) کراچی میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی، گاڑیاں ڈوب گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  گلستان جوہر بلاک 12 کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے 04 افراد جاں بحق و 1 زخمی ہوگئے،  جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  جاں بحق کی شناخت 4سالہ مریم،3سالہ حمزہ،24سالہ سمیعہ کے نام سے ہوئی جبکہ  ایک جاں بحق اور زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Watch Live Public News