ٹرمپ کام کے بجائے معاون کیساتھ ’اڑتے محل‘ میں سفر کے خواہشمند ہیں: ڈیموکریٹک سینیٹر

ٹرمپ کام کے بجائے معاون کیساتھ ’اڑتے محل‘ میں سفر کے خواہشمند ہیں: ڈیموکریٹک سینیٹر
کیپشن: ٹرمپ کام کے بجائے معاون کیساتھ ’اڑتے محل‘ میں سفر کے خواہشمند ہیں: ڈیموکریٹک سینیٹر

ویب ڈیسک: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر جان اوسوف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومتی امور پر توجہ دینے کے بجائے وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر اور اپنی معاون کے ساتھ سفر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سینیٹر جان اوسوف کے بیان پر وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے جنسی امتیاز پر مبنی اور بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

نیٹالی ہارپ کون ہیں؟
نیٹالی ہارپ صدر ٹرمپ کی ایگزیکٹو اسسٹنٹ ہیں، جو ان کے روزمرہ امور، رابطہ کاری اور کمیونیکیشن سے متعلق ذمہ داریاں انجام دیتی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہارپ نے 2023 میں ٹرمپ کو متعدد تعریفی اور ذاتی خطوط لکھے تھے۔ ایک خط میں انہوں نے ٹرمپ کو اپنی زندگی میں انتہائی اہم قرار دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنی بعض سوشل میڈیا پوسٹس بھی ہارپ کو زبانی بتا کر لکھواتے ہیں، جس کے باعث وائٹ ہاؤس میں ان کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے ترکیہ سے واپسی کے دوران ایئر فورس ون کے بجائے ایک چھوٹے طیارے میں سفر کرتے وقت بھی نیٹالی ہارپ ان کے ہمراہ تھیں۔

Watch Live Public News