آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگوس کا کوکین ٹیسٹ مثبت آگیا

آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگوس کا کوکین ٹیسٹ مثبت آگیا

(ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگوس کا کوکین ٹیسٹ مثبت آگیا۔

میڈٰیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی نے نک کرگوس کوعارضی طور پر  معطل کر دیا ہے،22 جون کو مالورکااوپن   ٹینس ٹورنامنٹ میں نک کرگوس کا ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

رپوٹس کے مطابق  ٹیسٹ مثبت آنے پر نک کرگوس 4 اگست سےعارضی طور پر  معطل ہیں۔

اے ٹی آئی اے کا کہنا ہے کہ نک کرگوس فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں مگر اب تک اپیل نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نک کرگوس نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

اس حوالے سے نک کرگوس کا کہنا ہے کہ مالورکار میں میرا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آیا،میں نے بڑی غلطی کی اور اس کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔

Watch Live Public News