لیڈز ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 171 رنز بنا کرآؤٹ

لیڈز ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 171 رنز بنا کرآؤٹ

(ویب ڈیسک) لیڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم 171 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

لیڈز میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے 5،5 وکٹیں حاصل کی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بابر اعظم انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں جس کے باعث سلمان علی آغا لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔سیریز کا دوسرا میچ 27 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News