ویب ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا علاقہ تھا۔
محکمہ زلزلہ پیما کا کہنا ہے کہ زلزلہ آج صبح آیا، جس کی گہرائی تقریباً 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ چترال، دیر اور دیگر شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔