(ویب ڈیسک ) انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 122 رنزکا بنگلادیشی ہدف پاکستان نے 17 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر سمیر منہاس 69 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔عثمان خان نے 27 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسین اور سیمعون باسر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پنگلہ دیش کے بیٹر سیمعون باسر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان عزیز الحکیم 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی بولر عبدالسبحان نے 4 شکار کیے، حذیفہ احسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 دسمبر کو ہو گا۔ بھارت سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا۔