ویب ڈیسک: کولمبو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے نے میزبان ٹیم سری لنکا کو 6 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔
میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پاتھن نسنکا نے 62 اور راتھ نائکے نے 44 رنز بنائے ۔
جواب میں زمبابوے نے آسانی سے 179 رنز کا ہدف آخری اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برائن بیننٹ 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ مارومانی نے 34، ریان برل 23 اور کپتان سکندر رضا نے 45 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔
زمبابوے نے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم نے 4 میں سے 3 میچز جیتے، جن میں آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی، جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
واضح رہے کہ گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔