پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.8شدت کا زلزلہ

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.8شدت کا زلزلہ
کیپشن: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.8شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے کھلے مقامات پرنکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان، پشاور اور کے پی کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ 36.80 شمالی، 74.42 مشرقی طول بلد پر زلزلے کا مرکز رپورٹ ہوا۔ صبح 11 بج کر 21 منٹ پر شمالی کشمیر میں زلزلہ آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں۔

Watch Live Public News