ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت سے جنگ روکنے پر خراج تحسین

ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت سے جنگ روکنے پر خراج تحسین
کیپشن: ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت سے جنگ روکنے پر خراج تحسین

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا تاکہ بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ روکنے پر ان کا شکریہ ادا کر سکیں۔

بدھ کے روز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں ان کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس ملاقات کا مقصد بھارت کے خلاف کشیدگی کم کرنے پر پاکستان کے عسکری سربراہ کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، اور خطے میں امن قائم رکھنا انتہائی اہم ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ایران سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران کو بہتر طور پر سمجھتا ہے اور موجودہ صورتحال پر پاکستانی قوم خوش نہیں ہے۔

مزید برآں، ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کے امکانات پر بھی بات چیت جاری ہے۔

Watch Live Public News