کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کااحتجاج فلاپ،آزاد جموں وکشمیر کےعوام نےانتشاری کمیٹی کومسترد کردیا

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کااحتجاج فلاپ،آزاد جموں وکشمیر کےعوام نےانتشاری کمیٹی کومسترد کردیا

(ویب ڈیسک) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کااحتجاج فلاپ ہوگیا،آزاد جموں وکشمیر کےعوام نےانتشاری کمیٹی کومسترد کردیا۔

آزاد جموں وکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال خراب کرنےوالے شرپسندوں کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیلئے مختص مقامات پرمیدان عوام سے بالکل خالی ہیں۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے راولاکوٹ اورباغ میں احتجاج کیلئے مختص مقامات پرعوام احتجاج میں شریک نہ ہوئے۔

آزادجموں وکشمیر کےعوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج میں شرکت نہ کرکے باشعورشہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

Watch Live Public News