(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا14ہزار900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ38ہزار36روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 13ہزار410روپے کی کمی ہوئی جس کے بعدسونے کی10گرام قیمت 3لاکھ74ہزار205روپے ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں 149ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4156ڈالر کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ چاندی 413روپے گراوٹ کے بعد 6946روپے کی ہو گئی۔10 گرام چاندی 373 روپے کمی کے بعد 5895 روپے کی ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 4 ڈالر کمی کے بعد 64 ڈالر پر ٹریڈ کرتی رہی۔