روزے میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے، فتویٰ

روزے میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے، فتویٰ

ریاض(پبلک نیوز) مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کا کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا پے۔

مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے اپنے بیان میں کہا روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے، ویکسین لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین عضلاتی طور پر لگائی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوتتا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے رواں برس اندرون اور بیرون ملک فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منظور شدہ ویکسین کی شرط عائد کر دی ہے جو کہ ذوالحجہ سے قبل لگوانا ضروری ہو گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔