(ویب ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
کمپنی کے مطابق عید کے موقع پر گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔چاند رات کو گیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی، پوری رات اور اگلے دن 12:00 بجے رات تک مسلسل دستیاب ہوگی۔
عید کے پہلے اور دوسرے دن کی درمیان رات 12:00 بجے سے صبح 06:00 بجے گیس تک معطل، صبح 06:00 سے رات 12:00 تک دستیاب ہوگی۔ عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس رات 12:00 بجے سے صبح 06:00 بجے تک معطل اور صبح 06:00 سے رات 12:00 تک دستیاب ہوگی۔
عید کے تیسرے دن سے بعد ازاں گیس صبح 06:00 سے رات 10:00 بجے تک دستیاب ہوگی۔رات 10:00 بجے سے صبح 05:30 بجے تک گیس فراہمی رمضان سے پہلے کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق معطل رہے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کسی دشواری کی صورت میں 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔