معرکۂ حق: ملک بھر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئےتقریبات کا انعقاد

معرکۂ حق: ملک بھر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئےتقریبات کا انعقاد
کیپشن: معرکۂ حق: ملک بھر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئےتقریبات کا انعقاد

ویب ڈیسک:بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات کا شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا۔ خاص طور پر مختلف اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں طلباء نے افواجِ پاکستان سے محبت اور وفاداری کا والہانہ اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ننھے طلباء نے ملی نغموں اور پرچم لہرا کر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا،مادرِ وطن کے محافظوں کے ساتھ قوم کا مضبوط رشتہ اور غیر متزلزل اعتماد قائم  ہے۔

طلباء کا کہناہے کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سلام، پوری قوم ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے  پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ موجود ہے، طلباء نے پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعرے لگا کر جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News