(ویب ڈیسک ) ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں ۔
ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون جبکہ عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہے۔ سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی،نظر آنے کے امکانات نہیں۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق عیدالاضحی کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کا واضح امکانات ہیں ۔ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی ۔
