تعلیمی اداروں میں بھرتیوں کے لیے سیکس آفینڈر ریکارڈ کی لازمی تصدیق کی تجویز

تعلیمی اداروں میں بھرتیوں کے لیے سیکس آفینڈر ریکارڈ کی لازمی تصدیق کی تجویز
کیپشن: تعلیمی اداروں میں بھرتیوں کے لیے سیکس آفینڈر ریکارڈ کی لازمی تصدیق کی تجویز

ویب ڈیسک:  پنجاب میں تعلیمی اداروں میں بھرتیوں کے عمل کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم تجویز سامنے آگئی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملازمین کی تقرری سے قبل نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے ویری فکیشن کو لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے اس سلسلے میں سیکرٹری پراسیکیوشن کو دو صفحات پر مشتمل مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بھرتی کے دوران امیدواروں کا جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ چیک کرنا ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مؤثر طریقہ ہے۔

مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس کے ذریعے جنسی جرائم میں ملوث افراد کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا، جس سے ایسے عناصر کی بھرتی پورے تعلیمی ماحول کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے سفارش کی کہ محکمہ قانون و انصاف سیکس آفینڈر رجسٹر تک رسائی کے لیے واضح میکینزم تیار کرے۔

انہوں نے مزید تجویز دی کہ نئے امیدواروں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں پہلے سے تعینات تمام افراد کی بھی نادرا کے سیکس آفینڈر رجسٹر سے ویری فکیشن کی جائے، تاکہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Watch Live Public News