پی سی بی میں اہم شخصیت کی نوکری خطرے میں پڑگئی

پی سی بی میں اہم شخصیت کی نوکری خطرے میں پڑگئی
کیپشن: پی سی بی میں اہم شخصیت کی نوکری خطرے میں پڑگئی

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) معطلی کے بعد بحال ہوئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی نوکری خطرے میں پڑگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے لئے اشتہار جاری کردیا۔

اشتہار میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داریوں میں پاکستانی ٹیم کا بین الاقوامی مینجمنٹ شامل ہے۔ آسامی کے لیے کم از کم تعلیم بیچلرز ڈگری اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیسٹ یا ون ڈے کھیلنے کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امیدوار میں بہترین کمیونیکیشن، تنظیمی اور قیادت کی صلاحیتیں ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ عہدے کی ذمہ داریوں میں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کی منصوبہ بندی اور انعقاد شامل ہے۔ پی سی بی اور آئی سی سی قوانین، اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا بھی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ 

پی سی بی کے پلیئر سینٹرل کنٹریکٹ کی نگرانی اور نفاذ کی ذمہ داری بھی عہدے کا حصہ ہوگا۔ امیدواروں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدے سے ہٹا کر پی ایس ایل میں منتقل کرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایشیاء کپ میں موجودہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے بھارت کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے والے معاملے پر کارروائی نہیں کی تھی اور ان پر متحرک نہ ہونے کا الزام عائد ہوا تھا۔

پی سی بی چئیرمین نے عثمان واہلہ کو معاملات ٹھیک طریقے سے نہ دیکھنے پر معطل کردیا تھا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔