امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ2024 میں شیڈول انٹرویوز اسی سال میں لئے جائیں گے ، درخواست گزار ویزہ اپوائنمنٹ کینسل کرکے دوبارہ نئی تاریخ لے سکیں گے، کراچی قونصلیت 25 ستمبر سے انٹرویو سے مستثنی افراد سے درخواستیں وصول کریگا ، انٹرویو سے استثنی بارے معلومات ویب سائٹ سے لی جاسکتی ہیں ، امریکی سفارتخانہ اسلام آباد انٹرویو سے مستثنی افراد کی درخواستیں پہلے ہی وصول کررہا ہے۔???? ???? Today, we’re announcing three steps to help bring down visa appointment wait times: tens of thousands of expedited appointments, flexible scheduling in either Islamabad or Karachi, and interview waiver applications for eligible applicants at the @usconsulatekhi. ????️ ???? pic.twitter.com/W4mIZY4BnF
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 19, 2023
اسلام آباد: امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ سفارتخانے نے10 ہزار نان امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر انٹرویو جلد کریگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ویزہ درخواستوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔اس حوالے سے امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ درخواستوں کو نمٹانے اور ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں کمی لانے کے لئے کوشاں ہے، امریکہ سفارتخانے نے10 ہزار نان امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر انٹرویو جلد کریگا ۔