اسد عمر کو بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

اسد عمر کو بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسدعمر کو سائفر تحقیقات میں گرفتار کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے سائفر تحقیقات میں اسد عمر سے پوچھ گچھ کرے گی، اسد عمر سے امریکی سفیر سے خفیہ ملاقات کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔ ذرائع کا مزید بتانا ہےکہ سائفر تحقیقات میں گذشتہ روز شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی اے سائفر تحقیقات کے حوالے سے کھوج لگانے میں مصروف ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔