کراچی:مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل،شہری پریشان

کراچی:مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل،شہری پریشان
کیپشن: کراچی:مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل،شہری پریشان

ویب ڈیسک: کراچی کی بارش شہریوں کے لیے زحمت بن گئی۔ مون سون کی شدید بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ جس کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کےبعد شدید حبس سے شہری پریشان ہیں۔ بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں بعد بھی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔ 

کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد شہر کے 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 2100 میں سے1550 سےزائد فیڈرز سےبجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث شہر میں شاہراہیں زیرآب ہیں،کراچی میں ایندھن کی سپلائی بندہونے سے بھی کےالیکٹرک کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش رکے ہوئے کئی گھنٹے ہوگئے، عملہ فالٹ دور کرنے نہیں پہنچا۔

دوسری جانب شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔

Watch Live Public News