آئی سی سی ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کا کون سا نمبر؟

آئی سی سی ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کا کون سا نمبر؟
کیپشن: آئی سی سی ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کا کون سا نمبر؟

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما  جبکہ ون ڈے میں شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار۔۔ بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں بھارت کی بادشاہت برقرار ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما  کی  پہلی پوزیشن برقرارہے ۔ اسی طرح سے ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے ہی کپتان شبمن گل  پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں۔ پاکستان کے بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ دو درجے تنزلی کے بعد 7 ویں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27 ویں نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر آ گئے۔کیشو مہاراج کی آسٹریلیا کےخلاف شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ۔سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔ ون ڈے کے ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹونٹی  بیٹرز میں   انگلینڈ کے جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ساؤتھ افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس آسٹریلیا کےخلاف شاندارپرفارمنس پر  9 درجے چھلانگ کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔ آسٹریلیا کے مچل  مارش 4 درجے بہتری کےبعد 25 ویں جبکہ گلین میکسویل 10 درجہ بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی باؤلرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس 3 درجہ بہتری کے بعد  9 ویں ،جوش ہیزل ووڈ 2 درجہ بہتری کےبعد 18 ویں نمبرپر آگئے۔ آئی سی سی  ٹی  ٹونٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم 3 درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبرپر آگئے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔