لورا رائٹ نے لیڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستانی قومی ترانہ گا کر شائقین کے دل جیت لیے

لورا رائٹ نے لیڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستانی قومی ترانہ گا کر شائقین کے دل جیت لیے
کیپشن: لورا رائٹ نے لیڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستانی قومی ترانہ گا کر شائقین کے دل جیت لیے

ویب ڈیسک: انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ گا کر شائقین کو حیران کردیا۔

بدھ کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز یا موسیقی کے قومی ترانا گایا ، جسے اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے خوب سراہا۔ ان کی پرفارمنس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 171 رنز پر آؤٹ کردیا۔

ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جبکہ اولی رابنسن نے پہلی ہی گیند پر اذان اویس کو ایل بی ڈبلیو کرکے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچایا۔

اولی رابنسن اور جوش ٹنگ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن بے بس نظر آئی۔ دونوں فاسٹ بولرز نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔ رابنسن نے 51 رنز کے عوض 5 جبکہ ٹنگ نے 46 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے تھے۔ جو روٹ 37 رنز پر ناقابلِ شکست تھے، جبکہ انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار تھے۔

Watch Live Public News