(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 13ہزار700روپےمہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ71ہزار936روپے پر پہنچ گئی۔دس گرام سونے کی قیمت میں 11ہزار746روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کا نرخ 4لاکھ4ہزار609روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 137ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4495ڈالر کا ہو گیا۔
اسی طرح ایک تولہ چاندی کی قیمت 369روپے اضافے سے7169روپے ہو گئی،10 گرام چاندی 317 اضافے سے 6ہزار ایک سو 146 روپے ہوگئی۔